لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون کو بجلی کا بل درست کرانے کے لیے دفتر آنے پر شدید بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاور ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کو معطل کر دیا اور ایف آئی آر درج کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کرانے واپڈا آفس آنے والی بزرگ خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے وحشیانہ طریقے سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا! pic.twitter.com/k4uH7qXYnc
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 1, 2025
سیکیورٹی گارڈ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ گارڈ کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی عزت اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے بزرگ خاتون سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صارفین ہمارے لیے نہایت قابلِ احترام ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








