پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جمعہ کے روز چوتھے دن بھی جاری ہے اور کاروبار کے آغاز پر ابتدائی 15 منٹ میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 508اعشاریہ 62 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 131195اعشاریہ 27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
صبح 9:45 بجے کے وقت مارکیٹ 131195اعشاریہ 27 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی، جو گزشتہ کاروباری سیشن کے 130686اعشاریہ 65 پوائنٹس کے مقابلے میں 0اعشاریہ 39 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ سیشن میں بھی مارکیٹ کا رحجان مثبت رہا، اور جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 342اعشاریہ 63 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاجس سے مارکیٹ صفر اعشاریہ 26 فیصد بہتری کے ساتھ 130686اعشاریہ 66 پوائنٹس پر بند ہوئی جو کہ بدھ کے 130344اعشاریہ 03 پوائنٹس سے زیادہ تھا۔
جمعرات کے روز کل 89 کروڑ 98 لاکھ 94 ہزار 566 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ اس سے پچھلے دن 1 ارب 2 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 776 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ حصص کی مجموعی مالیت 43اعشاریہ 25 ارب روپے رہی جو اس سے پچھلے دن کے 49اعشاریہ 29 ارب روپے کے مقابلے میں کم تھی۔
کاروباری دن کے دوران 468 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا جن میں سے 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 236 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے شیئرز میں ہوا، جن کے 4 کروڑ 94 لاکھ 54 ہزار 250 شیئرز 1اعشاریہ 59 روپے فی شیئر کی قیمت پر فروخت ہوئے۔
اس کے بعد امیج پاکستان کے 3 کروڑ 66 لاکھ 53 ہزار 993 شیئرز 32اعشاریہ 47 روپے فی شیئر اور بینک آف پنجاب کے 3 کروڑ 50 لاکھ 61 ہزار 211 شیئرز 11اعشاریہ 52 روپے فی شیئر کی قیمت پر ٹریڈ ہوئے۔
سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت میں دیکھا گیا جو 1956اعشاریہ 21 روپے اضافے کے ساتھ 21518اعشاریہ 31 روپے پر بند ہوئی۔
دوسرے نمبر پر یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ رہا جس کے حصص کی قیمت میں 197اعشاریہ 50 روپے اضافہ ہوا اور وہ 23600 روپے فی شیئر پر بند ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








