فٹ بال کی دنیا کا ابھرتا ستارہ، یوسف الشیمی کا ٹرین حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ عرب میڈیا)

مصر کے صوبے قلیوبیہ کے شہر “توخ” میں پیش آنے والا ایک ہولناک ریلوے حادثے مصری فٹبال برادری کو غم کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈبو گیا۔ طلائع الجیش فٹبال کلب کے نوجوان اسٹرائیکر یوسف الشیمی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔

یہ اندوہناک لمحہ اُس وقت پیش آیا جب 16 سالہ الشیمی اپنے دوست کے ساتھ ایک غیر محفوظ ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی وہ پٹری پر پہنچے، تیز رفتاری سے آتی ہوئی ٹرین نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں نے وہ خوفناک منظر محفوظ کر لیا جس میں صرف چند لمحوں کی تاخیر نے ایک روشن مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا، اس سانحے نے علاقہ مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا

فٹبال حلقوں میں افسوس، صدمے اور سوگ کا ماحول چھا گیا۔ الشیمی کو طلائع الجیش کی نوجوان ٹیم میں ایک ابھرتا ہوا باصلاحیت کھلاڑی مانا جا رہا تھا، جس کے کھیل میں غیر معمولی تکنیکی مہارت اور جذبہ جھلکتا تھا۔

طلائع الجیش کلب اور اس کی اکیڈمی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ مصر بھر سے کھلاڑیوں، کوچز اور کھیل سے جڑے افراد نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ الشیمی کی ناگہانی موت نے صرف ایک کھلاڑی کو نہیں، بلکہ ایک خواب کو بھی ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔

Related Posts