برکھا رت کی آمد یا خطرے کی گھڑی؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

snowfall
FILE PHOTO

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کے وقت موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور کچھ کم ہوا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 5 جولائی سے 10 جولائی تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے اربن فلڈنگ کی زد میں آ سکتے ہیں۔

6 سے 8 جولائی کے دوران شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، خاص طور پر پہاڑی راستوں پر سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں اس بارش کے سسٹم سے کوئی خاص اثر متوقع نہیں تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

حکام نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی سفر اور رہائش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Posts