سفر کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، مظفرگڑھ میں قیامت خیز حادثہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد، دو خواتین، دو بچے اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھنگ سے علی پور جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے حادثہ کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Related Posts