نشانِ حیدر کا وارث، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کا 26 واں یوم شہادت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وطنِ عزیز کے عظیم سپاہی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) نے کارگل کے برفیلے محاذ پر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جامِ شہادت نوش کیا اور قوم کو فخر کا سرمایہ عطا کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان صرف ایک فوجی نہیں، ایک عہد، ایک نظریہ اور جرات کی علامت ہیں۔

اس موقع پر میجر جنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید کی یادگار پر موجود اہلِ خانہ، افسران اور عوام کی آنکھیں نم تھیں مگر دل فخر سے روشن۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے۔ وہ نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے جرات، غیرت اور قربانی کی روشن مثال ہیں۔ ان کا نام نسلوں کو حوصلہ، ہمت اور وطن پر مر مٹنے کا درس دیتا رہے گا۔”

آئی ایس پی آر نے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اس ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ وطن کی مٹی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Related Posts