شہداء کربلا کے کی یاد، کراچی سے 9 محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ڈان نیوز)

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہوگا، جس کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جلوس سے قبل نشتر پارک میں ایک مجلس کا انعقاد ہوگا جس سے معروف عالمِ دین علامہ شاہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ مجلس کے بعد نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا انتظام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت کیا گیا ہے۔

نماز کے بعد جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں یعنی نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ اور ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا کالعدم حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ادھر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 9 محرم کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہوا، جبکہ سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (PRU) کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق، ڈولفن اور PRU کی ٹیمیں 24 گھنٹے گشت کریں گی اور جلوسوں، امام بارگاہوں، مجالس اور حساس مقامات پر تعینات رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ریسکیو 15 اور دیگر ایمرجنسی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہے گی، جبکہ خواتین اور بچوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Related Posts