پاکستانی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار انٹری دیتے ہوئے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-8 سے شکست دے دی۔
حیران کن طور پر قومی ٹیم نے یہ زبردست کارکردگی بغیر کسی پریکٹس کے دکھائی،کیونکہ کھلاڑی ویزا تاخیر کے باعث چین صرف چند گھنٹے قبل پہنچے تھے۔
چند گھنٹوں کے سفر اور تھکن کے باوجود گرین شرٹس نے میدان میں اترتے ہی حریف پر ایسا دباؤ ڈالا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں پہلا، تیسرے میں دو اور چوتھے و آخری کوارٹر میں زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ گول داغے۔
پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔
اس شاندار فتح کے بعد پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں نہ صرف زبردست آغاز کیا بلکہ یہ واضح پیغام بھی دیا ہے کہ بغیر تیاری کے ایسی کارکردگی ممکن ہو سکتی ہے، تو مکمل فٹنس اور پلاننگ کے ساتھ یہ نوجوان ٹیم ایشیا کے بڑے ناموں کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








