اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی نکلی ہے۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی فلیٹ سے لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، فلیٹ میں کہیں پر بھی تازہ خون کے نشانات نہیں ملے، لاش اتنی پرانی تھی کہ گھٹنوں کے جوڑ بھی گلنا شروع ہوگئے تھے۔
اداکارہ نے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا تھا، کے الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر کے آخر میں بجلی کاٹ دی گئی تھی۔ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، انہوں نے آخری مرتبہ مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا۔ لیڈی میڈی کو لیگل افسر کی جانب سے ابتدائی رپوٹ تیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جب عدالتی حکم پر ٹیم حمیرا اصغر کے گھر پہنچی تو دروازہ نہ کھولنے پر توڑا گیا تو اندر سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ حمیرا اصغر نے 2022 میں نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں شرکت کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








