کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کیلئے اہل خانہ نے رابطہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈائیلاگ پاکستان

 اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کے کیس میں نیا موڑ آ گیا، حمیرا کی بہن اور بہنوئی نے لاش وصولی کے لیے کراچی پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ والد اور بھائی کی جانب سے لاش لینے سے انکار اور لاتعلقی کے بعد حمیرا کی بہن اور بہنوئی نے رحم دکھاتے ہوئے لاش وصول کرنے کے لیے گزری پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔

پولیس نے حمیرا کے موبائل فون کے ڈیٹا کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اکتوبر 2024 کے بعد کسی سے رابطے میں نہیں تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اگلے 48 گھنٹوں میں ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے شوبز سے وابستہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی کے مطابق متوفیہ اداکارہ کے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں۔ حمیرا اصغر کے والد سے بات ہوئی ہے تاہم انہوں نے کراچی آنے سے انکار کر دیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ لاش وصول کریں، تاہم، والد نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔

فاروق سنجرانی کے مطابق والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی عرصہ قبل حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ پولیس نے مزید پیش رفت کرتے ہوئے اداکارہ کے بھائی کا نمبر حاصل کیا اور اس سے رابطے کیا گیا۔

Related Posts