اب بھی نہ خریدا تو بعد میں پچھتاؤ گے! پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، نئی قیمتی کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold Prices in Pakistan Reach Rs377,900 Per Tola on Sunday, September 7, 2025
(فوٹو؛ فائل)

بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث بدھ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 51ہزار 500 روپے تک آ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 301354 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے ساتھ 3لاکھ 54ہزار 500 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بھی بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3292 ڈالر ہو گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی تولہ قیمت بدستور 3841 روپے پر برقرار رہی۔

Related Posts