عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر گرفتاری کی دھمکی، جمائما برہم، حکومت کو کیا پیغام دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Jemima outraged over threat to arrest Imran Khan’s sons if they visit Pakistan
The News International

سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال مکمل ہونے کو ہیں اور اب اس طویل اسیری پر اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی تنہائی، بلکہ اُن کے بیٹوں پر ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیا ہے جسے انسانی اور جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

جمائما نے ٹویٹر (ایکس) پر لکھا کہ میرے بچوں کو اپنے والد (عمران خان) سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں۔ وہ تقریباً دو سال سے جیل میں تنہا قید ہیں۔

اب پاکستان کی حکومت کہتی ہے کہ اگر میرے بچے اُن سے ملنے کی کوشش کریں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ یہ کسی جمہوریت یا فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ایک ذاتی انتقام ہے۔

 

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کے اہم مشیر رانا ثناء اللہ نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر کسی متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

اگر وہ پاکستان آئیں گے تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا اور ممکن ہے کہ برطانیہ کی ایمبیسی انہیں بازیاب کروا کر واپس لے جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان کو مئی 2023 کے بعد مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا، جن میں توشہ خانہ ریفرنس، سائفر کیس اور 9 مئی کے واقعات شامل ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کچھ میں ضمانت ملی، مگر ایک کے بعد ایک نئے کیسز کے تحت ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

ان دنوں عمران خان اٹک جیل اور بعد ازاں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ ان پر بیرونی دنیا سے رابطے، حتیٰ کہ اہل خانہ سے بھی بات چیت کے مواقع نہایت محدود کر دیے گئے ہیں۔

Related Posts