خوبصورتی، دلکشی اور اعتماد کا حسین امتزاج؛ پشاور کی دعائے خدیجہ مس گلوبل پاکستان منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پشاور سے تعلق رکھنے والی سیدہ دعائے خدیجہ نے اپنی خوبصورتی، پراعتماد شخصیت اور دلکش انداز سے ججز کے دل جیت کر مس گلوبل پاکستان 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

لاہور میں منعقدہ گرینڈ فائنل میں، دعائے خدیجہ نے اپنی دلکش موجودگی، باوقار انداز اور بامعنی گفتگو سے سامعین اور ججز دونوں کو متاثر کیا، اور بالآخر یہ باوقار تاج اپنے سر سجا لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MISS PAKISTAN GLOBAL (@misspakistanglobal)

مقابلے کے دوران، چمکتی روشنیوں میں اور سینکڑوں تماشائیوں کے سامنے، انہوں نے نہ صرف اپنی خوبصورت ریمپ واک سے متاثر کیا بلکہ اپنی ذہانت، وژن اور اعتماد کے باعث بھی نمایاں رہیں۔

ان کی یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ وہ وقار اور مقصد کے ساتھ خود کو پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

پشاور جیسے روایتی شہر سے تعلق رکھنے کے باوجود، دعاءِ خدیجہ نے بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کی اور انہیں حقیقت میں بدل ڈالا۔ ان کی یہ کامیابی نوجوان پاکستانی لڑکیوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے کہ عزم اور مضبوط ارادے کے ساتھ کوئی بھی مقصد حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے۔

Related Posts