سونے کی خریداری کا پرکشش موقع؛ فی تولہ سیکڑوں روپے کی کمی آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز نمایاں کمی دیکھی گئی جو کہ عالمی منڈی میں گراوٹ کے رجحان کا عکس ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن (APGJSA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر آ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز (پیر) سونے کی قیمت میں فی تولہ 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

صرافی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چاندی کی قیمت بھی نیچے آ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 73 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,014 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں منگل کو کمی واقع ہوئی۔ APGJSA کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر سونا 7 ڈالر کی کمی کے بعد 3,365 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی اقتصادی بے یقینی، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث ہو رہی ہے۔

Related Posts