ایف بی آئی ایس ای کے تحت میٹرک امتحانات کے نتائج جاری، زرلٹ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Announces Starting Date for Class 9 and 10 Annual Exams 2026
ONLINE

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیشن 2025 کے سالِ اول کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (حصہ اول و دوم) کے نتائج آج بدھ 16 جولائی 2025 کو دن 1 بج کر 30 منٹ پر جاری کردیے ہیں۔

یہ امتحانات رواں سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں منعقد کیے گئے تھے۔

طلبہ کو بروقت نتائج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بورڈ اُن تمام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس نتائج بھیجے گا جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں موبائل نمبرز درج کیے تھے۔

علاوہ ازیں، امیدوار اپنے نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی ملاحظہ کر سکیں گے۔

وہ طلبہ جو موبائل کے ذریعے نتائج دیکھنے کے خواہشمند ہوں، وہ 5050 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے مخصوص فارمیٹ میں پیغام ارسال کرنا ہو گا جس کی تفصیل بورڈ کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہے۔

Related Posts