حیدرآباد میں غیر مسلم نوجوان سے شادی کرنے والی 29 سالہ مسلم لڑکی آسیہ حسین خان نے گھریلو جھگڑوں اور مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
آسیہ، جو کہ اترپردیش سے تعلق رکھتی تھیں اور حیدرآباد میں کیٹرنگ کا کام کرتی تھیں، چار ماہ قبل راجستھان کے پون کماوت سے شادی کی تھی۔
مگر پون کماوت کے گھر والوں نے اس شادی کو قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے دونوں میں تنازعات بڑھ گئے۔ 10 جولائی کو شدید جھگڑے کے بعد آسیہ اپنے کرایہ کے مکان واپس آ گئی جبکہ پون وہاں رکا رہا۔
کچھ دنوں بعد جب پون اپنے مکان کا کرایہ دینے کا وعدہ کر کے آسیہ کے گھر پہنچا تو اسے آسیہ پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، بعد ازاں پون کماوت نے بھی اسی پنکھے سے لٹک لر اپنی جان دے دی۔
پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سماجی دباؤ، خاندانی مخالفت اور مالی مسائل کو اس واقعے کی وجوہات بتایا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








