اداکارہ عائشہ عمر کی نازیبا ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر طوفان برپا، مکمل تفصیلات اور ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Ayesha Omar’s Obscene Video Allegedly Leaked
ONLINE

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور کامیاب اداکارہ عائشہ عمرایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اداکارہ کو انتہائی بولڈ لباس میں دیکھا گیا۔ اس بے باک لباس پر صارفین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے یا اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

عائشہ عمر کو فیشن اور لائف اسٹائل میں جرات مندانہ انتخاب کرنے والی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ اکثر اپنے دلیرانہ انداز کے سبب خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Famous Pakistani Celebs (@famous_celebs_hub)

اس بار ان کا انداز کئی مداحوں اور ناقدین کو ناگوار گزرا، جنہوں نے پاکستانی ثقافتی اور اخلاقی حدود کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کوغیر مناسب،توہین آمیز اورنازیبا قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ افراد نے ان کے حق میں بھی آواز بلند کی اور ان کی لباس کی آزادی اور خوداعتمادی کو سراہا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عائشہ عمر کو لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر اپنے فیشن اور فوٹو شوٹس کے باعث عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

اس معاملے نے ایک بار پھر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آزادیٔ اظہار، سماجی اقدار، اور عوامی حساسیت کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو نمایاں کر دیا ہے۔

Related Posts