پی ٹی آئی نے مخالفوں کی چھٹی کروا دی؛ مشعال یوسفزئی سینٹ کی رکن منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسف زئی خیبر پختونخواہ کی خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے 86 ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔یہ نشست سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی نشست کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ غیر سرکاری و غیر تصدیق شدہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ سیما خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 145 ارکان میں سے 143 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اپوزیشن رکن سردار شاہ جہان یوسف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ ڈال سکے جبکہ حکومتی رکن اشفاق احمد بھی غیر حاضر رہے۔

یہ کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جو صوبے میں ان کی مضبوط سیاسی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر اس نشست پر مشعال یوسف زئی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد، پارٹی کے دیگر امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں واپس لے لیں جس سے یہ نشست بغیر مقابلے کے مشعال یوسف زئی کے حصے میں آئی۔

Related Posts