بس یہ بتائیں کہ آپ کیسی ماں ہیں؟ غزالہ جاوید کی حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید کی۔ غزالہ نے کہا کہ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف کو دل سے محسوس کرتی ہے لیکن حمیرا کی والدہ سے متعلق انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کیسی ماں ہیں؟

غزالہ جاوید نے پروگرام کے دوران حمیرا کی والدہ کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں انہوں نے کراچی کے لوگوں کو برا کہا تھا۔ غزالہ نے کہاکہ کراچی یا اس کے لوگوں کو چھوڑیں، بس یہ بتائیں کہ آپ کیسی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کی وفات کو دو عیدیں گزر چکی ہیں اور آپ نے اس کی خبر تک نہ لی۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہاکہ میری بھی بیٹیاں ہیں۔ اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی ہو جائے تو میری راتوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے کیونکہ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف کو فوراً محسوس کر لیتی ہے۔حمیرا بہت اچھی لڑکی تھی اگر میری بیٹی اس جیسی ہوتی تو مجھے اس پر فخر ہوتا۔

غزالہ نے مزید کہا کہ حمیرا نے سات سال تنہا زندگی گزاری لیکن اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ اگر وہ غلط راستوں پر چلتی، منشیات یا غلط لوگوں کی صحبت اختیار کرتی تو آج اس کے پاس اپنا گھر اور گاڑی ہوتی۔ اس کے ساتھ کام نہ ملنے یا پیسوں کی کمی جیسے الفاظ نہ جڑے ہوتے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حمیرا جتنی باصلاحیت تھی اتنی ہی تیزی سے وہ ہم سے چلی گئی۔ اس کے والدین کے لیے مجھے بہت افسوس ہے۔ میرے خیال میں دنیا کے سب سے بدقسمت بچے وہ ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہ ہو۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔ کرایہ نہ ادا ہونے پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا، اور عدالتی اہلکار جب فلیٹ پر پہنچے تو دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا۔ وہاں سے ہمایرہ کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، لاش گلنے کی آخری حالت میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے تھے۔

Related Posts