بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز: جیمی اسمتھ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گارڈین)

بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا فیصلہ کرنے والا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے تاہم چوتھے دن کا کھیل موسم کی تبدیلی اور بارش کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم ہو گیا۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے اب صرف 35 رنز درکار ہیں اور میچ کا نتیجہ ہر لمحہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔

اتوار کو چوتھے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے بھارت کے دیے گئے 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ سیریز میں انگلینڈ پہلے ہی 2-1 سے آگے ہے۔ اگر بھارت کو سیریز برابر کرنی ہے تو اسے باقی 4 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق، انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس کندھے کی انجری کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں ہیں اور ممکنہ طور پر صرف ایک ہاتھ سے بیٹنگ کے لیے نمبر 11 پر آئیں گے۔ اس صورتحال نے میچ کو مزید ڈرامائی بنا دیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد رکھی۔ ہیری بروک نے بھی 111 رنز کی دھواں دار اننگز کے ساتھ بھارت کی امیدوں کو مزید کمزور کر دیا۔

وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، جو فی الحال 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، انگلینڈ کی آخری امید بن کر ابھرے ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہیں۔ دوسرے اینڈ پر بولر جیمی اوورٹن ہیں، جو ابھی تک اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔

یہ میچ تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے کیونکہ ہیڈنگلے میں انگلینڈ کا سب سے بڑا کامیاب ہدف 371 رنز تھا۔ اگر انگلینڈ بھارت کے 374 رنز کے ہدف کو حاصل کر لیتا ہے تو یہ ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔

Related Posts