عالمی مالیاتی منظرنامے کے بدلتے تیوروں کے ساتھ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں بھی ہلچل جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور خلیجی کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں اور مسافروں دونوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
آج 4 اگست 2025 کو امریکی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 284.90 روپے اور فروخت 285.40 روپے رہی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی خرید 282.75 روپے اور فروخت 283.25 روپے میں ہوئی۔
برطانوی پاؤنڈ اوپن مارکیٹ میں 375.10 روپے میں خریدا اور 376.60 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ انٹربینک میں اس کی قیمت خرید 373.33 روپے اور فروخت 373.99 روپے رہی۔
یورو کی اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 324.35 روپے اور فروخت 325.80 روپے رہی جبکہ انٹربینک میں یورو 322.92 روپے میں خریدا اور 323.49 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔
سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں 75.80 روپے میں خریدا اور 76 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انٹربینک میں یہی ریال 75.38 روپے میں خریدا اور 75.51 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔
اماراتی درہم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 77.50 روپے اور فروخت 77.70 روپے رہی۔
کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 204 روپے اور فروخت 209 روپے رہی جبکہ انٹربینک میں یہ ریٹ 204.13 روپے خرید اور 204.49 روپے فروخت رہا۔
چینی یوان کی قیمت خرید 39.03 روپے اور فروخت 39.43 روپے رہی جبکہ بینکوں میں یہی ریٹ 39.19 روپے خرید اور 39.26 روپے فروخت پر ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی معاشی دباؤ، درآمدات کی طلب، اور آئندہ آئی ایم ایف مذاکرات جیسے عوامل اس وقت کرنسی مارکیٹ کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ ڈالر کے ریٹ میں تھوڑی سی بھی تبدیلی درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کی حکمت عملی پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








