پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے دل جیت لیے ہیں کیونکہ اس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو کر تاریخ رقم کی ہے۔آج کاروباری ہفتے کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ ہوا جب مارکیٹ کھلتے ہی چند منٹوں میں 100 انڈیکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ایک موقع پر انڈیکس 1139 پوائنٹس کی شاندار چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 42 ہزار 174 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کی مضبوطی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 141,034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس نئی بلند پروازی نے مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید مستحکم کیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند علامت ہے۔
معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ مارکیٹ کی یہ تیز رفتاری صرف وقتی جوش نہیں بلکہ دیرپا معاشی توقعات کا عکاس ہے۔
حکومت کی جانب سے مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور بین الاقوامی اعتماد بحالی نے ماحول کو سازگار بنا دیا ہے۔
100 انڈیکس کی پرواز نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اب بھی بے پناہ امکانات چھپے ہوئے ہیں۔ چاہے چھوٹے سرمایہ کار ہوں یا بڑی کارپوریٹ کمپنیاں سب کی نظریں اب اس تیز رفتار ریس پر مرکوز ہو چکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








