آپ اب تک بیروزگار کیوں ہیں؟ آن لائن اپلائی کرکے فوری سرکاری نوکری حاصل کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Citizens Can Now Apply for Jobs Online via This Mobile App
ONLINE

پاکستان میں سرکاری ملازمت حاصل کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ میں ایک نئی انقلابی خصوصیت شامل کر دی ہے جس کے ذریعے شہری بغیر کسی کاغذی کارروائی یا لمبی قطاروں کے جھنجھٹ میں پڑے براہ راست موبائل فون کے ذریعے ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اب کسی بھی شہری کو صرف اپنے موبائل فون پر چند کلکس کرنے کی ضرورت ہے۔ ’سنگل سائن آن‘ کے ذریعے ایپ میں لاگ ان ہو کر، وہ ’کیرئیر ڈیش بورڈ‘ تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جہاں سے براہ راست نوکری کے لیے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

دفتر جانے، قطاروں میں لگنے یا فائلیں اٹھانے کی ضرورت نہیں رہی۔نادرا کی جانب سے یہ ڈیجیٹل اقدام ادارے کی مجموعی اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد عوامی سہولیات کو تیز، شفاف اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

’پاک آئی ڈی‘ ایپ پہلے صرف شناختی کارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی سہولیات کے لیے استعمال ہوتی تھی مگر اب اس میں بائیومیٹرک لاگ اِن، دستاویزات اپلوڈ کرنے اور درخواست کی حیثیت جانچنے جیسے جدید فیچرز بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

نادرا نے ایپ کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ایک ویڈیو ٹیوٹوریل بھی جاری کیا ہے تاکہ پہلی بار استعمال کرنے والے افراد بھی بغیر کسی دشواری کے قدم بہ قدم رہنمائی حاصل کر سکیں۔یہ

ڈیجیٹل اپ گریڈ نہ صرف ملازمت کے عمل کو آسان بنائے گا بلکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر کو اسمارٹ، شفاف اور عوام دوست بنانے کے قومی وژن میں بھی معاون ہوگا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سرکاری بھرتیوں کا عمل نہ صرف تیز اور آسان ہوگا بلکہ میرٹ پر مبنی اور مؤثر بھی بنے گا۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ’پاک آئی ڈی‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنی تمام سرکاری دستاویزات کی ٹریکنگ بھی آسانی سے کر سکیں۔

Related Posts