ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں منگل کی صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.4 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بم شہر سے تقریباً 139 کلومیٹر جنوب میں، زمین کی سطح سے تقریباً 57 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلہ صبح 8:36 بجے مقامی وقت کے مطابق آیا جس نے علاقے کے رہائشیوں کو اچانک ہلا کر رکھ دیا۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان یا عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن مقامی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امدادی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایران ایک ایسا علاقہ ہے جو زلزلوں کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے اور یہاں حالیہ برسوں میں کئی مہلک زلزلے آ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 میں بم شہر میں آنے والا زلزلہ 6.7 شدت کا تھا، جس نے ہزاروں جانیں نگل لیں اور ملک کی تاریخ کا سب سے بھیانک سانحہ ثابت ہوا۔
گذشتہ سال جولائی میں بھی ہرمزگان صوبے میں ایک 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے کم از کم پانچ افراد کی جان لے لی اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








