پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے تحت فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
یہ اضافہ جمعرات کے روز سامنے آیاجب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نئے اضافے کے بعد 24 قیراط خالص سونے کا فی تولہ ریٹ 362200 روپے ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 310528 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے کے ساتھ 3396 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 359300 روپے میں فروخت ہوا تھا، جو گزشتہ کاروباری دن میں 358000 روپے پر تھا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے سے 308041 روپے ہو گیا تھاجبکہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1022 روپے کے اضافے کے ساتھ 282381 روپے تک جا پہنچی۔
سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ نہ صرف مقامی خریداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے بلکہ شادی بیاہ کی تیاریوں میں مصروف عوام کو بھی مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی طلب اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث ہو رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








