کیا آپ کو آئمہ بیگ کے عروسی لباس کی قیمت معلوم ہے؟ جان کر حیران رہ جائے گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن ڈیزائنر زین احمد کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اس خوشخبری کی تصدیق کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

تصاویر میں آئمہ ایک دلکش عاج رنگ کے جوڑے میں نظر آ رہی ہیں جسے گہرے سبز رنگ کے دوپٹے کے ساتھ منفرد انداز میں سجایا گیا تھا۔ اس جوڑے نے ان کے حسن کو ایک نئی جہت دی۔ آئمہ نے ہلکا پھلکا میک اپ اور سادہ زیورات کا انتخاب کیا، جو ان کی قدرتی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر رہا تھا۔

زین احمد نے بھی روایتی سفید شیروانی میں کلاسک اور شاندار انداز اپنایا جو عائمہ کے لباس کے ساتھ بہترین ہم آہنگی رکھتا تھا۔

آئمہ کا شادی کا جوڑا معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہر نے تیار کیا تھا۔ اس جوڑے کی اصل قیمت 2,800 ڈالر (تقریباً 7 لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے) تھی جس میں عاج رنگ کا دوپٹہ شامل تھا تاہم آئمہ نے اپنے منفرد انداز کے ساتھ اسے گہرے سبز دوپٹے سے بدل کر اپنی برائیڈل لک کو ایک انوکھا ٹچ دیا۔

یہ شادی نہ صرف دو دلوں کا ملاپ ہے بلکہ فیشن اور خوبصورتی کا ایک شاندار امتزاج بھی ہے، جو مداحوں کے دلوں میں گہری چھاپ چھوڑ رہا ہے۔

Related Posts