شاہ رخ، عامر اور سلمان کی ہیرون پیسوں کیلئے فحاشی پھیلانے لگیں؛ مقدمہ درج ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

مشہور ملیالم اور بالی ووڈ اداکارہ شویتا مینن ایک بار پھر سرخیوں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ ان کا فلمی کردار یا کامیابی نہیں بلکہ فحاشی کے الزامات پر درج ہونے والا مقدمہ ہے۔

51 سالہ شویتا جو شاہ رخ خان کے ساتھ اشوکا، سلمان خان کے ساتھ بندھن اور عامر خان کے ساتھ عشق جیسی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اب کیرالہ پولیس کے ریڈار پر ہیں۔

سماجی کارکن مارٹن میناچری کی جانب سے دائر شکایت کے بعد ارناکولم سنٹرل پولیس نے اداکارہ شویتا مینن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مارٹن میناچری کی شکایت کے مطابق شویتا مینن نے کچھ فلموں اور اشتہارات میں فحش مواد کے ذریعے نہ صرف معاشرتی اقدار کو ٹھیس پہنچائی بلکہ انہیں مالی فوائد کے لیے تجارتی طور پر بھی استعمال کیا۔

شکایت میں راتھینیرویدم، پالیری مانیکیم کالی مانو جیسی فلموں کے مناظر اور ایک کنڈوم کے اشتہار کا ذکر بھی شامل ہے جنہیں مبینہ طور پر بالغوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

Malayalam Actress Shweta Menon Booked for Obscenity
image, instagram

شکایت کو پہلے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے پولیس کو باقاعدہ کارروائی کا حکم ملا۔ اس مقدمے میں فحاشی کی روک تھام ایکٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، اور غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ان فلموں اور اشتہارات کا مقصد ناظرین کو لبھانا اور مالی فائدہ حاصل کرنا تھا۔

شویتا مینن نے 1991 میں فلم اناسورم سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور 1994 میں مس انڈیا مقابلے میں تیسرے نمبر پر آئیں۔ ان کے کیریئر میں مقبول کارپوریٹ اور سالٹ این پیپر جیسی فلموں نے ان کی اداکاری کو نکھارا مگر تنازعات نے بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔

Malayalam Actress Shweta Menon Booked for Obscenity
image; instagram

2004 میں ان پر ایک فیشن شو میں قومی پرچم کی توہین کا الزام لگا تھا جب انہوں نے ترنگا جسم پر لپیٹ کر ریمپ واک کیا۔ 2013 میں اپنی فلم کلیمان میں اصل بچے کی پیدائش کی ویڈیو شامل کرنے پر تنقید کی زد میں بھی آئیں۔

ابھی تک شویتا مینن نے ان الزامات یا مقدمے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم فلمی و قانونی حلقے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts