کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں جمعرات کی صبح ایک فیکٹری میں اچانک بھڑکنے والی آگ کو فائربریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا ہے، آگ سے فیکٹری زمین بوس ہوگئی ہے جبکہ اردگرد کی متعدد صنعتی عمارات بھی اس کی زد میں آگئیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کم از کم 16 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کو موقع پر روانہ کیا گیا جو مسلسل کئی گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ۔۔متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری کی عمارت کو بھی جزوی طور پر لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف pic.twitter.com/GYtRtliTFg
— Ahmer Rehman Khan 🇵🇰 (@ahmerrehmankhan) August 7, 2025
شدید گرمی اور عمارت میں موجود آسانی سے جلنے والے مواد کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ فیکٹری سے کم از کم 7 زخمی مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
کراچی :لانڈھی پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی۔۔۔ pic.twitter.com/H5ywQJi6IS
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) August 7, 2025
حکام کے مطابق ایک قریبی فیکٹری میں گیس سلنڈرز ذخیرہ کیے گئے ہیں جس کے باعث دھماکوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید قلت کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے، اور اگر فوری طور پر مزید اقدامات نہ کیے گئے تو نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
لانڈھی کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ نے پڑوسی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی آگ بھجانے کی کوشش pic.twitter.com/CRJmxFS2Bw
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) August 7, 2025
ریسکیو 1122 کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو اہلکار عابد شیخ نے بتایا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو آگ بجھانے کے لیے اسپیشل فوم کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ ان کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھانے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی، آگ سے متاثرہ عمارت منہدم ہوگئی#LandiFire pic.twitter.com/GkeZRHbGiB
— Mumtaz Abbas Shigri (@iamMumtazShigri) August 7, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








