مدد کو آنے والی پرواز خود مدد کی محتاج بن گئی؛ امریکا میں ایئر ایمبولینس حادثے میں چار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی ریاست ایریزونا کے چنلے میونسپل ایئرپورٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ اس المناک حادثے میں طیارے میں سوار تمام چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق بیچکرافٹ 300 ماڈل کا یہ طیارہ ایک مریض کو اسپتال منتقل کرنے کی غرض سے پرواز کر رہا تھا۔ منگل کی دوپہر جب یہ طیارہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا نامعلوم وجوہات کی بنا پر توازن کھو بیٹھا اور زمین سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ چنلے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن سیفٹی بورڈ نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تکنیکی وجوہات سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

یہ دلخراش واقعہ ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے نئے سوالات اٹھا رہا ہے اور متعلقہ ادارے اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر کیا وجہ تھی جس نے اس پرواز کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

Related Posts