ملک کے مختلف حصوں میں شہری سیلاب سے جان و مال کے بھاری نقصان کے بعد آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس رہے ہیں۔ آج صبح لاہور کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو سہانا کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور شہر میں جنوب مغربی سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








