ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بارش زدہ صورتحال میں بھی ثابت قدمی دکھاتے ہوئے 181 رنز کا ہدف محض 33.2 اوورز میں پانچ وکٹوں سے با آسانی حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس نے صرف 47 گیندوں پر 49 نے رنز اسکور کیے جبکہ جسٹن گریوز نے 26 رنز کی محتاط مگر موثر اننگز کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بوسنر رڈرفورڈ نے جارحانہ آغاز فراہم کیا جنہوں نے صرف 33 گیندوں میں 45 رنز کی زوردار اننگز کھیلی جس نے ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ بلاک کو مستحکم کیا۔
قومی ٹیم کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ 3 مرتبہ تعطل کا شکار ہوا جسے پھر 37 اوورز تک محدود کیا گیا اور گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بارش کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا 181 رنز کا ہدف با آسانی 34 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔آخری میچ منگل کو کھیلا جائےگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








