سال 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 بھارتی فلمیں، آخری نمبر حیران کن؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Top 10 Highest-Grossing Bollywood Films Of 2025 At The Indian Box Office
ONLINE

ممبئی: بالی وڈ میں سال 2025 باکس آفس کے لیے غیر معمولی رہا، جہاں کئی بڑی فلموں نے ریلیز کے بعد ہی ریکارڈ توڑ کمائی کی۔

بھارتی فلمی صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال مختلف صنف کی فلموں نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ تجارتی اعتبار سے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’چھاوا‘‘ رہی جس نے اب تک 615 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا اور سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ’’سیارا‘‘ نے 325 کروڑ روپے سے زائد کمائی کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔

مزاحیہ فلم ’’ہاؤس فل 5‘‘ نے 198 کروڑ روپے کے قریب بزنس کیا اور تیسرے نمبر پر رہی جبکہ سنسنی خیز کہانی پر مبنی ’’ریڈ 2‘‘ 179 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آئی۔ مذہبی و تاریخی موضوع پر بنی ’’مہاوتار نرسمہا‘‘ نے 169 کروڑ روپے کمائے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

Top 10 Highest-Grossing Bollywood Films

معاشرتی پیغام پر مبنی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ نے 166 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور چھٹے نمبر پر رہی۔ ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ’’اسکائی فورس‘‘ 134 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آئی جبکہ ’’سکندر‘‘ نے 129 کروڑ روپے کما کر آٹھواں نمبر حاصل کیا۔

پنجابی و تاریخی رنگ لیے فلم ’’کیسری چیپٹر 2‘‘ 94 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر رہی اور ڈرامہ فلم ’’جاٹ‘‘ نے 90 کروڑ روپے کما کر سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دس فلموں میں جگہ بنائی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 میں ریلیز ہونے والی یہ فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرونِ ملک بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں اور آنے والے برسوں کے لیے باکس آفس پر نئے معیار قائم کر گئی ہیں۔

Related Posts