شہری نماز پڑھنے آئے تو مسجد غائب! اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Public Outrage Over Demolition in Islamabad
ONLINE

وفاقی دارالحکومت کے علاقے راول ڈیم کے قریب واقع مدنی مسجد کو گزشتہ رات اچانک مسمار کر دیا گیا، جس پر مقامی شہریوں اور مذہبی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد کو رات کی تاریکی میں خاموشی سے گرا کر اس کی جگہ مٹی ڈال دی گئی اور وہاں درخت لگا دیے گئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ مسجد کئی برسوں سے قائم تھی اور علاقے کے رہائشی باقاعدگی سے یہاں نماز ادا کرتے تھے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا اور صبح جب لوگ نمازِ فجر کے لیے پہنچے تو مسجد کی جگہ میدان اور تازہ لگے ہوئے پودے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی جبکہ مختلف مذہبی تنظیموں اور شہری نمائندوں نے اس اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسجد کی تعمیر یا زمین کے حوالے سے قانونی یا انتظامی مسئلہ تھا تو اس کے حل کے لیے باقاعدہ طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے تھا، نہ کہ راتوں رات اسے مسمار کیا جائے۔

وفاقی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کی گراوٹ کے معاملے میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Posts