کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بینک ملازمہ سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی گئی، سنسنی خیز انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman allegedly assaulted inside police station in Mirpurkhas; SHO suspended
FILE PHOTO

کراچی کے علاقے بہادر آباد شیرپاؤ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بینک میں کام کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈز سے متعلق خدمات انجام دیتی ہیں۔

خاتون کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ ایک شخص نے کریڈٹ کارڈ کی درخواست کے لیے ان سے رابطہ کیا اور 10 اگست کو دھوراجی کے ایک اسپتال پر بلایا۔

موقع پر پہنچنے پر خاتون کو اسپتال کے قریب ایک مکان میں لے جایا گیا، جہاں پہلے سے ایک مرد اور ایک عورت موجود تھے۔

خاتون کے مطابق انہیں جوس پلایا گیا جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئیں۔ اسی دوران ایک شخص نے انہیں بیڈ پر باندھ دیا اور دوسرے نے مبینہ زیادتی کی، جبکہ موجود خاتون ویڈیو بناتی رہی۔

متاثرہ کے مطابق، ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ ملاقات نہ کی تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی اور جان سے مار دیا جائے گا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون رکشے کے ذریعے جناح اسپتال پہنچیں، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق، میڈیکل ٹیسٹ، خون کے نمونے، کپڑے اور دیگر شواہد قبضے میں لے کر سربمہر کر دیے گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related Posts