جشن آزادی پر مزے مزے کے کھانے بنائیں! کراچی میں 14 اگست کو گیس بند نہیں ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

SSGC Announces Gas Supply Schedule for August 14
FILE PHOTO

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے ضلع غربی میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور پہلے سے طے شدہ گیس بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس سے قبل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں 14 اگست صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک مختلف رہائشی اور صنعتی علاقوں میں گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متاثرہ علاقوں میں ہارون آباد سائٹ ایریا، شیر شاہ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروول، بوانی چالی، پٹھان کالونی، اولڈ گولیمار، ریکسر کالونی، حسن اولیاء اور مسلم آباد شامل تھے۔

اس کے علاوہ سائٹ انڈسٹریل ایریا، گل بائی، ماڑی پور، ٹکری گاؤں اور مسلم کالونی جیسے صنعتی مقامات کو بھی بندش کے دائرے میں شامل کیا گیا تھا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق یہ بندش کراچی واٹر بورڈ کی درخواست پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کے لیے کی جا رہی تھی، تاہم واٹر بورڈ کا پائپ لائن بحالی منصوبہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بندش کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مقصد یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل گیس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ منگل کے روز جاری ہونے والے بیان کو اب کالعدم سمجھا جائے۔

Related Posts