عطیہ کا اعلان: امیتابھ، سلمان، ایشوریا، جوہی، کاجل اگروال کے گردے، آنکھیں اور دیگر اعضاء کس کو ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Bollywood stars pledge to donate organs after death
ONLINE

دنیا بھر میں ہر سال 13 اگست کو ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد اعضاء عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے بالی وُڈ کی کئی معروف شخصیات نے اپنی زندگی کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کا عزم ظاہر کر کے انسانیت کیلئے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔

بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن، سپر اسٹار سلمان خان اور مشہور اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، کاجل اگروال اور جوہی چاولہ اُن فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آنکھیں، گردے یا دیگر اعضاء ضرورت مند مریضوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ اعضاء عطیہ کرنے سے کئی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں اور یہ ایک ایسا نیک عمل ہے جو مرنے کے بعد بھی زندگی کا تحفہ دیتا ہے۔

میڈیکل ماہرین کے مطابق دنیا میں لاکھوں مریض گردے، جگر، دل یا قرنیہ کی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، اور بروقت ڈونیشن نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال بے شمار جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

فنکاروں کے اس اقدام کو مداحوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام میں بھی اعضاء عطیہ کرنے کا رجحان بڑھے گا۔

Related Posts