ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کا مارچ پاسٹ؛ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس نے نہ صرف پاکستانیوں کے دلوں میں جوش و جذبہ بیدار کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں کی شرکت نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

اس تاریخی موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔

ترکیہ اور آذربائیجان کی بہادر افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جب یہ دستے سلامی کے چبوترے سے گزرے تو حاضرین نے تالیوں اور نعروں سے ان کا پرجوش استقبال کیا اور ان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک

یہ تقریب پاکستانی قوم کے اتحاد، عزم اور برادر ممالک کے ساتھ گہری دوستی کا ایک شاندار مظہر تھی، جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک

Related Posts