کیا فواد خان کی فلم عبیر گلال آن لائن دیکھی جا سکتی ہے ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی اداکار فواد خان کی نئی فلم عبیر گلال کو لے کر شائقین میں شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے تاہم پاکستان میں اس فلم کو آن لائن دیکھنے کے خواہش مند افراد کو مایوسی کا سامنا ہے۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق یہ فلم فی الحال پاکستان میں نہ سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

فلم عبیر گلال کو بھارت میں بھی پابندی کا سامنا رہا اور اس کے جواب میں پاکستانی حکام نے بھی فلم کی ملکی ریلیز پر پابندی لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق اس اقدام کا پس منظر دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ہے۔ فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کی موجودگی کو بھی اس فیصلے کا ایک ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کو اب صرف بین الاقوامی مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبیر گلال کو 29 اگست 2025 سے دنیا کے مختلف ممالک میں سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا البتہ بھارت اور پاکستان اس ریلیز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

فلمی شائقین کی جانب سے یہ سوال مسلسل اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا فلم کو کسی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم (جیسے Netflix، Amazon Prime یا دیگر مقامی سروسز) پر دستیاب کیا جائے گا یا نہیں۔ فی الحال کسی بھی OTT پلیٹ فارم نے عبیر گلال کی اسٹریمنگ کے حقوق کا اعلان نہیں کیا اور پاکستان میں اس کی آن لائن دستیابی کے امکانات بھی فی الوقت معدوم دکھائی دیتے ہیں۔

فواد خان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی اداکار کی بین الاقوامی فلم کو اپنے ہی ملک میں نہ دیکھ پانا نہایت افسوسناک ہے۔

Related Posts