کراچی: مہاجروں کو جلانے کی دھمکی دینے والے شخص کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، نئی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ONLINE

کراچی میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے ڈمپر اور موٹر سائیکل حادثے کے بعد لسانی کشیدگی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے تھے جب ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مہاجروں کو زندہ جلانے اور سہراب گوٹھ بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا،اس بیان نے شہری حلقوں، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔

متنازع ویڈیو مبینہ طور پر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دھمکی آمیز جملوں نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر بحث کو جنم دیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahzaib Abdul Haq (@khan.shahzaib.3388)

 

مذکورہ شخص نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیان جذبات میں دیا گیا تھاجبکہ مہاجر ہمارے بھائی ہیں۔

انہوں نے مہاجر برادری سے تہہ دل سے معافی مانگی اور امید ظاہر کی کہ کراچی کے عوام بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں معاف کر دیں گے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ معافی سے معاملات میں کسی حد تک کشیدگی کم ہو سکتی ہے، تاہم ایسے بیانات دوبارہ نہ دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہر میں امن و بھائی چارہ قائم رہے۔

Related Posts