دنیا بھر میں مقبول گلوکارہ دعا لیپا ان دنوں اسپین کے جزیرے ابیزا میں تعطیلات گزار رہی ہیں جہاں انہوں نے اپنے منگیتر اور اداکار کالم ٹرنر کے ساتھ سمندر پر یوگا کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔
29 سالہ گلوکارہ کو پیڈل بورڈ پر مختلف یوگا آسن کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے مشہور ڈاگ پوز سمیت کئی مشکل حرکات باآسانی انجام دیں اور پورے وقت اپنا توازن قائم رکھا۔
کالم ٹرنر بھی ان کے ساتھ شریک ہوئے اور دونوں نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے یوگا پریکٹس کی۔
یہ جوڑا اپنی صبح کو فٹنس اور صحت مندانہ طرزِ زندگی کے نام کر چکا تھا۔ یوگا سیشن کے بعد دعا لیپا نے سمندر میں تیراکی کا لطف اٹھایا اور پھر دوستوں کے ساتھ فرحت بخش وقت گزارا۔
دعا لیپا اپنی تعطیلات کے دوران ہر لمحہ مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تقریباً نو کروڑ فالوورز کے لیے مختلف جھلکیاں پوسٹ کیں۔ مداحوں نے ان کے اس سفر کو ’’قدرتی، خوشگوار اور حقیقی‘‘ قرار دیا۔
چھٹیوں کے دوران دعا لیپا نے فلمی راتوں اور گروپ گیاثرنگ جیسے سادہ اور مثبت لمحات بھی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیے۔ یہ سب سرگرمیاں ان کے قریبی رشتوں اور خاندانی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔
یہ تعطیلات ان کی 30 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر دعا لیپا نے اپنی زندگی کے اہم سنگ میلوں پر غور کیا ہے، جن میں جون میں اپنی منگنی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی فنی زندگی شامل ہے۔
ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں خاندان اور بچوں کے حوالے سے ضرور سوچتی ہیں تاہم فی الحال ان کی توجہ اپنی موسیقی اور کیریئر پر مرکوز ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








