حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف! ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt orders 5% reduction in public transport fares
FILE PHOTO

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر نظرِ ثانی شدہ کرایوں کو نافذ کریں۔ یہ فیصلہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 12 روپے 84 پیسے کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

نئے کرایہ نامے کے تحت بڑے شہروں کے درمیان سفر کے اخراجات میں 50 سے 320 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

لاہور تا سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور تا اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے جبکہ لاہور تا پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور تا رحیم یار خان سفر کا کرایہ 140 روپے کم ہو کر 2810 روپے، لاہور تا حیدرآباد کرایہ 300 روپے کمی کے بعد 5800 روپے اور لاہور تا کراچی کرایہ 320 روپے کمی کے بعد 6040 روپے کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور رانا محسن کے مطابق یہ نئے کرایے آج سے نافذالعمل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف مسافروں کو مالی سہولت ملے گی بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

Related Posts