عوام کی موجیں! ستمبر میں پھر ایک ساتھ 4 سرکاری چھٹیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

public holidays in pakistan
ONLINE

عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ستمبر کے آغاز میں ہی چار مسلسل تعطیلات متوقع ہیں جن سے شہری نہ صرف مذہبی عقیدت کے ساتھ ایام منائیں گے بلکہ تفریح اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی حاصل کریں گے۔

محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو ملک بھر میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر عام تعطیل بھی ہوگی۔

اس کے فوراً بعد 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی سرکاری تعطیل کا امکان ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

ہفتہ 7 ستمبر اور اتوار 8 ستمبر کو معمول کے ویک اینڈ کے سبب تعطیلات ہوں گی، یوں عوام کو مسلسل چار دن کی چھٹی میسر آئے گی۔

ماہرینِ سماجیات کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تعطیلات شہریوں کو معاشرتی اور خاندانی سطح پر بہتر روابط قائم کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا ہے۔

Related Posts