آج ہفتہ 16اگست کی نئی قیمتوں کا اعلان! پاکستان میں سونا مزید کتنا سستا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 27, 2025
(فوٹو؛ فائل)

گزشتہ کی روز کی طرح پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 771 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 707 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 945 روپے رہی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 41 روپے کم ہو کر 4 ہزار 31 روپے اور 10 گرام 24 قیراط چاندی 36 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 455 روپے پر آگئی۔

عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کا رجحان منفی رہا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر اور چاندی کی فی اونس قیمت صفر اعشاریہ 41 ڈالر کمی کے بعد 37اعشاریہ 98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ کمی ڈالر کی قدر میں استحکام اور عالمی مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

Related Posts