بھارتی ایجنسی کی کوٹہ میں کارروائی؛ جاسوس نور محمد چائے والا کی گرفتار کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے دھرماورم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر ایک کارروائی کرتے ہوئے کوٹہ کالونی کے رہائشی نور محمد کو حراست میں لیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق نور محمد کے گھر کی تلاشی کے دوران مشکوک اشیاء بھی برآمد کی گئیں جوکہ مبینہ طور پر جاسوسی میں استعمال کی جاہی تھیں۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نور محمد مبینہ طور پر پاکستان سے رابطے کر رہا تھا اور شدت پسندوں کے ساتھ آن لائن گفتگو میں ملوث تھا۔

آئی بی افسران نور محمد مزید تفتیش کے لیے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق نور محمد دھرماورم مارکیٹ میں ایک چائے کے اسٹال پر کام کرتا تھا۔

Related Posts