سوشل میڈیا پر ایک غیر معمولی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کنڈوم کو بچوں کا کھلونا بنا کر دکھا رہا ہے، ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کنڈوم کو غبارے کی طرح پھلا کر بچوں کے کھیلنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اگرچہ کچھ افراد نے اسے مزاحیہ قرار دیا لیکن اکثریت نے اس عمل پر سخت اعتراض اٹھایا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ چیز نہ صرف غیر اخلاقی تاثر دیتی ہے بلکہ بچوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں حساس اور بالغوں کے استعمال کی اشیاء سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے کھلونوں کے انتخاب میں زیادہ محتاط رہیں اور ایسی چیزوں کو کھیل کے طور پر نہ اپنائیں جو ان کی معصومیت پر اثر ڈالیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب مارکیٹ میں کھلونے کم اور یہ چیزیں زیادہ ملنے لگی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








