سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی ہمیشہ فوری طور پر سمندر میں نہیں جاتا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ بارش کے پانی کو جلد سے جلد نکالا جائے لیکن بعض اوقات جب چاند کی 14 تاریخ ہوتی ہے تو سمندر میں پانی کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔
بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ نہ نالے، نہ کرپشن، نہ لوٹ مار…
بقول سعید غنی چاند کی تاریخیں ہیں ۔اگر کل کو ان کی کرپشن لوٹ مار سے سندھ تباہ ہو گیا تو پیپلز پارٹی کہے گی:
“یہ سب مشتری اور زحل کے ملاپ کی وجہ سے ہوا ہے، ہمارا کوئی قصور نہیں۔ pic.twitter.com/ZzfofUMmfF— Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ (@JavedMonis) August 18, 2025
ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی غیر معمولی طاقت نہیں رکھتے کہ پانی کو روک سکیں اور شہریوں کو ایسی توقعات نہیں رکھنی چاہئیں کہ ہر بار بارش کا پانی فوری طور پر غائب ہو جائے گا۔ ان کے اس بیان نے شہریوں میں خاصی حیرت پھیلائی اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر بحث جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








