کراچی میں اسکول کی ہفتہ بھر کی چھٹی کی خبر جھوٹی نکلی؛ وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کی اسکول تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وائرل پوسٹس میں مختلف دعوے کیے جا رہے تھے جن میں بعض جگہ تین دن اور کہیں سات دن کی چھٹیوں کا ذکر تھا۔

در حقیقت یہ تمام خبریں سچائی سے دور اور گمراہ کن تھیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ بارش کے بعد صرف بدھ کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ جمعرات کی تعطیل کا فیصلہ بعد میں موسم کی شدت کے پیش نظر کیا گیا۔ دونوں دنوں کی چھٹیوں کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے تھے اور ان کا تعلق صرف مخصوص تاریخوں سے تھا نہ کہ پورے ہفتے سے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن نہ صرف جعلی ہے بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔

Related Posts