کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک پٹاخوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھوئیں کے گہرے بادل آسمان پر چھا گئے جو دور سے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیئے۔
ایس ایس پی جنوبی مہروز علی نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد شیشوں کے ٹکڑوں کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کے ایم سی کے پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل متحرک ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








