کنگ ایڈورڈ ہفتم سے چارلس سوم تک؛ دنیا کی معمر ترین خاتون کی حیرت انگیز زندگی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایتھل کیٹرہم نے انسانی عمر کا ایک نادر سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ حال ہی میں 116 برس کی ہو گئی ہیں جس کے ساتھ ہی وہ اس وقت دنیا کی سب سے عمر رسیدہ زندہ شخصیت قرار پائی ہیں۔

ایتھل 21 اگست 1909 کو انگلینڈ کے علاقے ہمپشائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں شپٹن بیلنجر میں پیدا ہوئیں تاہم اب وہ سرے کے علاقے لائٹ واٹر کے ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کی یہ منفرد حیثیت اپریل 2024 میں اس وقت قائم ہوئی جب برازیل سے تعلق رکھنے والی سابقہ معمر ترین خاتون نن سسٹر ایناہ کینبارو لوکس انتقال کر گئیں۔

Brazilian woman recognized as the world's oldest person dies at age 116
Sister Inah Canabarro Lucas, dies at 116 image; Sport Club Internacional

ایتھل کیٹرہم نہ صرف اپنی طویل عمر کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ تاریخی اہمیت بھی رکھتی ہیں، وہ کنگ ایڈورڈ ہفتم کے دور کی آخری زندہ رعایا سمجھی جاتی ہیں۔انہوں نے دو عالمی جنگیں، دنیا میں ہونے والی بڑی سیاسی تبدیلیاں اور کئی عشروں پر محیط انسانی تاریخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ان کے شوہر لیفٹننٹ کرنل نورمن کیٹرہم کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں گزرا جن میں انڈیا، ہانگ کانگ اور جبرالٹر شامل ہیں۔

2024 میں جب انہوں نے اپنی 115 ویں سالگرہ منائی تو برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے ذاتی طور پر انہیں ایک خصوصی مبارکباد کا کارڈ بھجوایا۔

Related Posts