پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا؛ خوشی کے لمحات کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان نے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آئس ہاکی میں اپنی تاریخ کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ امریکہ میں ہونے والی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرو کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

پاکستانی مردوں کی ٹیم نے اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوران ایک بھی میچ نہ ہار کر ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جو کہ اس کامیابی کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔

اسی ایونٹ میں پاکستانی خواتین نے بھی اپنے جوہر دکھائے اور ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں خواتین کھلاڑی بھی ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں کی شرکت نے اس چیمپئن شپ کو انتہائی مقابلہ بازی کا حامل بنا دیا تھا مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بہادری اور مہارت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Related Posts